ٹوکیو: پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز میں شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چین کو 0-3 سے شکست دے دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی مسلسل تیسری فتح ہے۔
پاکستان نے میچ کے آغاز ہی سے چین پر دباؤ برقرار رکھا اور تینوں گول دوسرے کوارٹر میں کیے جو میچ کا فیصلہ کن مرحلہ ثابت ہوا۔ کپتان ابوبکر سفیان خان اور حنان شاہد نے گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کامیابی کے بعد پاکستان 9 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ ملائیشیا کے بھی 9 پوائنٹس ہیں تاہم بہتر گول اوسط کی بنیاد پر وہ سرفہرست ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ایونٹ کا آغاز تھائی لینڈ کو 0-9 سے ہرا کر کیا تھا، اس کے بعد ازبکستان کو 1-5 سے شکست دی تھی۔ چین کے خلاف فتح سے گروپ مرحلے میں ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے اور ٹیم کی نظریں اب اگلے میچوں پر ہیں۔
ویب ڈیسک

