کوئٹہ: حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کسانوں کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ملتوی کر دیا گیا۔ دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد جمعرات کو طے شدہ مارچ کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی۔
کسان اتحاد کے رہنما خالد حسین بٹھ نے بتایا کہ حکومتی وفد نے سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کے مطابق حکومتی عہدیداروں سے بات چیت کے بعد مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تاہم خالد حسین بٹھ نے واضح کیا کہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا پروگرام ختم نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک جاری رہے گی اور مزید مشاورت کے بعد مارچ کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
کسان اتحاد کی قیادت اب آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لے گی جس کے بعد مستقبل کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ مذاکرات کے دوران دونوں جانب سے صورتحال کے پرامن حل پر زور دیا گیا۔
ویب ڈیسک

