کراچی: شہر میں شدید گرمی اور حبس کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری رہا تاہم 78 فیصد نمی کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی گئی۔
بجلی کی بندش کے دوران پنکھوں اور ایئرکنڈیشنر کے بغیر گھروں میں رہنا شہریوں کے لیے دشوار ہو گیا۔ سفر، کھلے مقامات پر کام اور روزمرہ کے معمولات بھی متاثر ہوئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں تاہم یہ گرمی کے اثر کو نمایاں کم نہ کر سکیں۔
ویب ڈیسک

