لاہور: پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور ممکنہ احتجاجی سرگرمیوں کے پیش نظر 5 اکتوبر تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
حکام کے مطابق حساس اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ سے درخواست کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز اہلکار مانگے ہیں۔
سیکیورٹی انتظامات کے تحت 26 اور 27 ستمبر کو راولپنڈی، اسلام آباد اور اٹک میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ حکام کے مطابق یہ پابندیاں مظاہروں کے دوران سیکیورٹی کے لیے ضروری ہیں۔
اس کے علاوہ وفاقی پولیس کو ہجوم پر قابو پانے کے لیے نیٹ لانچرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے پی ٹی آئی کے احتجاجی پروگرام سے قبل تیاریاں تیز کر دی ہیں۔
ویب ڈیسک

