بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔ ہم نیوز کے مطابق سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز شامل ہوں گے۔ یہ میچز پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے اختتام کے بعد کھیلے جائیں گے۔
بنگلہ دیش نے گزشتہ سال بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا، جب دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کے مکمل ہونے کے بعد مئی میں سیریز کے انعقاد پر باہمی اتفاق کیا ہے۔ وائٹ بال سیریز سے دونوں ٹیموں کو محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی تیاریوں کو پرکھنے کا موقع ملے گا۔

