واشنگٹن: فنانشل ٹائمز اور فوکل ڈیٹا کے نئے قومی سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 33 فیصد پر آ گئی ہے جو اس سروے میں ان کی اب تک کی کم ترین سطح ہے۔
سروے کے مطابق صرف 33 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ معیشت کے حوالے سے ریپبلکن ووٹرز کی حمایت 53 فیصد رہ گئی جو پچھلے ماہ سے تقریباً 8 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ 57 فیصد ووٹرز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے دور میں ان کی مالی حالت خراب ہوئی ہے۔
وسط مدتی انتخابات سے قبل دباؤ
امریکہ میں 3 نومبر کو وسط مدتی انتخابات ہوں گے۔ 46 فیصد ووٹرز سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کی سیاسی سرگرمیاں ریپبلکن امیدواروں کی جیت مشکل بناتی ہیں۔ ڈیموکریٹس کو کانگریس کے عمومی بیلٹ میں برتری حاصل ہے۔
دیگر سروے بھی اسی جانب
رائٹرز کے سروے میں بھی ٹرمپ کی مقبولیت 33 فیصد رہی جبکہ این بی سی نیوز کے سروے میں 36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایران کے ساتھ کشیدگی پر صرف 31 فیصد نے ٹرمپ کے طرز عمل کی حمایت کی۔ سروے میں 1,914 رجسٹرڈ ووٹرز سے رائے لی گئی اور غلطی کا امکان تقریباً 2.6 فیصد بتایا گیا ہے۔

