اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اور ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمے کے مطابق اسلام آباد میں دن کے وقت جزوی بادل چھائے رہیں گے۔
موسمیاتی حکام کے مطابق بارش سے پہلے اسلام آباد میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ موسلا دھار بارش کی صورت میں گرمی میں کچھ کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں بھی جزوی بادل رہیں گے جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
ویب ڈیسک

