کالی مرچ کو "مصالحوں کا بادشاہ” کہا جاتا ہے، اور یہ لقب بلا وجہ نہیں۔ صدیوں سے باورچی خانوں میں استعمال ہونے والی یہ چھوٹی سی کالی دانے دار چیز ذائقے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتی ہے۔
ہاضمے کے لیے بہترین
کالی مرچ میں پائپرین نامی مرکب پایا جاتا ہے جو ہاضمے کے خامروں (اینزائمز) کی پیداوار بڑھاتا ہے۔ کھانے سے پہلے یا کھانے میں کالی مرچ کا استعمال بدہضمی، گیس اور پیٹ پھولنے کی شکایت کم کرتا ہے۔
وزن کم کرنے میں مددگار
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پائپرین چربی کے خلیوں کی تشکیل کو روکتا ہے اور میٹابولزم تیز کرتا ہے۔ وزن کم کرنے کی کوشش کرنے والوں کے لیے روزانہ کی خوراک میں کالی مرچ شامل کرنا فائدہ مند ہے۔
قوت مدافعت بڑھائے
کالی مرچ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے جو جسم کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں۔ سردی، کھانسی اور نزلے میں شہد کے ساتھ کالی مرچ کا استعمال پرانا آزمودہ نسخہ ہے۔
دماغی صحت کے فوائد
ابتدائی تحقیق بتاتی ہے کہ پائپرین یادداشت بہتر بنانے اور الزائمر جیسی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔
درد اور سوزش میں کمی
کالی مرچ میں سوزش کش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جوڑوں کے درد اور پٹھوں کی سوزش میں اس کا استعمال فائدہ دیتا ہے۔
جلد کے لیے مفید
کالی مرچ کا پیسٹ جلد کی مردہ خلیات کو صاف کرتا ہے اور خون کی گردش بہتر بناتا ہے، جس سے جلد چمکدار نظر آتی ہے۔
استعمال کا طریقہ
تازہ پسی ہوئی کالی مرچ سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔ کھانوں، سوپ، سلاد اور چائے میں اس کا استعمال کریں۔ مگر اعتدال ضروری ہے؛ زیادہ مقدار معدے میں جلن پیدا کر سکتی ہے۔

